![](https://ips.media/wp-content/uploads/2023/07/5-6.jpg)
لاہور (آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگرنوازشریف کو موقع دیا تو نواز شریف پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔
لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔
گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے سکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی سکینڈل،190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے،معیشت جرات مندانہ فیصلے کئے تو معاشی ترقی قدم چومے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بات کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ ڈالر کےمقابلے میں روپےکی قدر مستحکم ہونے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، ڈالر کےمقابلے میں روپےکی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیاجارہا ہے،عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) پروگرام ہمارےلیےحلوہ نہیں، چیلنج ہے ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چند دن قبل پاکستان کیخلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کیلئےیکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔