اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ووٹ کے اندراج،کوائف کی درستگی ، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023 ہے، اس سلسلے میں ووٹر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئےاپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے، اگر ووٹر اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اندراج و منتقلی ووٹ کیلئےفارم نمبر 21 استعمال کریں، اعتراض اور اخراج ووٹ کیلئے فارم نمبر 22 استعمال کریں، کوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 23 استعمال کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker