اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس پھر متحرک : انکے گھر پر چھاپہ

راولپنڈی (آئی پی ایس) پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے علی الصبح چھاپا مارا، تاہم شیخ رشید کے نہ ملنے پر پولیس واپس چلی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس ایک بار پھر متحرک ہو گئی اور اس سلسلے میں جمعہ لی صبح راولپنڈی میں شیخ رشید کے بھتیجے کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔ پولیس اہل کاروں نے گھر کو حصار میں لیے رکھا، تاہم شیخ رشید احمد پولیس کے ہاتھ نہیں آئے۔ بعد ازاں شیخ رشید کے نہ ملنے پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker