اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بقایا جات کی عدم ادائیگی: نجی کمپنی کی بی آر ٹی سروس بند کرنے کی دھمکی

پشاور(آئی پی ایس)بس ریپڈ ٹرانزٹ کو چلانے والی نجی کمپنی نے ایک بار پھر بی آر ٹی بسیں روکنے کی دھمکی دے دی۔

نجی کمپنی کے مطابق حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے۔

بی آر ٹی کے بقایا جات کے معاملے پر نجی کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جون کے 60 کروڑ 30 لاکھ روپے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے، بقایا جات کی عدم ادائیگی سے بس سروس کو برقرار رکھنا متاثر ہوسکتا ہے۔

خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے، ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker