تجارت

پاک چین حکومتیں سی پیک کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، سی جی ژاؤ شیرین

پاک چین حکومتیں سی پیک کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، سی جی ژاؤ شیرین

اسلام آ باد( ) لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے اسلام آباد میں پاکستان آبزرور کے دفتر کا دورہ کیا اور پاک چین دوستی کو اجاگر کرنے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں پاکستان آبزرور کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک چیلنجز کے باوجود درست سمت پر گامزن ہے اور چین اور پاکستان کے عوام اور حکومتیں خطے کی وسیع تر بھلائی کے لئے اس گیم چینجر منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
قبل ازیں پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر انچیف فیصل زاہد ملک اور اخبار کے چیف ڈیجیٹل آفیسر سعود فیصل ملک نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انہیں میڈیا ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔

بعد ازاں معزز مہمان سے تفصیلی ملاقات کے دوران فیصل زاہد ملک نے کہا کہ قونصل جنرل کا پاک آبزرور کا دورہ ایک یادگار یعنی جولائی 2013 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق پہلے ایم او یو پر دستخط کی 10 ویں سالگرہ۔ موقع پر ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 102 ویں سالگرہ پر چینی قیادت کو بھی مبارکباد دی۔ صدر شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) نے اپنی آبادی میں خوشحالی لانے کے لئے بڑی پیش رفت کی ہے۔

فیصل زاہد ملک نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ترقی، علاقائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کی علامت کے طور پر ابھرا ہے، اس منصوبے نے ایک جامع شراکت داری کی بنیاد رکھی ہے جو صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے آگے بڑھ کر توانائی، صنعت، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی جیسے متنوع شعبوں پر محیط ہے۔

فیصل زاہد ملک نے کہا کہ پاکستان آبزرور نے ہمیشہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے اور سی پیک کی اہمیت اور فوائد کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker