کھیل

شاہین آفریدی 100 ویں ٹیسٹ وکٹ سے ایک قدم دور

کولمبو(آئی پی ایس )فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جب منگل کے روز ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجاپاکسے سٹیڈیم میں بولنگ شروع کی تو یہ ایک سال بعد پہلا موقع تھا جب انہوں نے کسی باقاعدہ میچ میں ریڈبال ہاتھ میں تھامی ۔

پہلی اننگز میں شاہین نے 12 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جن میں سے تین میڈنز تھے، پاکستان نے پہلی اننگز میں چائے سے قبل مخالف ٹیم کو 196 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

آخری دن، میزبان ٹیم کے دوسری اننگز میں شاہین نے4 اوورز میں صرف دو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی، میزبان ٹیم چار وکٹوں پر 88 رنز ہی بنا سکی، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 342 رنز بنائے۔

ایک سال قبل اسی سری لنکا کے گال ٹیسٹ میں وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ایک سال بعد ریڈ بال کے ساتھ ان کی واپسی خاصی متاثر کن رہی، ان کی گیندوں میں وہی رفتار۔ لینتھ اور سوئنگ نظر آئی جس کے لئے وہ شہرت رکھتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کاہمبنٹوٹا میں پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا ’۔: شاہین نے کہا کہ ٹیسٹ میں اپنی 100وکٹوں سےصرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے

شاہین آفریدی نے مزید کہا انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپسی پر خوشی ہے، میں ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100وکٹوں سےصرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker