کھیل

نہ جے شاہ، نہ بھارتی ٹیم پاکستان آ ئیگی :آئی پی ایل چیئرمین

ممبئی(آئی پی ایس) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین ارون دھومل نے انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت بورڈ سربراہان کی ملاقات کے باوجود بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین ارون دھومل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا ہمارے سیکر ٹری پاکستان جائیں گے۔

گزشتہ روز خبریں گردش کررہیں تھی کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، ذکا ءاشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔

ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاکپ دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت دی جو جے شاہ نے قبول کرلی ہے، جواب میں جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت آکر ورلڈکپ دیکھنے کی دعوت دی جس کو چیئرمین پی سی بی نے خوش دلی سے قبول کیا تھا۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker