اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں: شیری رحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیل نے تحریک انصاف کی حمایت کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر شیری رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیل کیساتھ دوستی کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، اسرائیل نے تحریک انصاف کی حمایت کی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین اور اسرائیلی لابی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت 9 مئی کے واقعات پر اقوام متحدہ چلی گئی، اسرائیلی حمایت نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس کے ایجنٹ ہیں، اسرائیلی مندوب نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں کہا تھا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں، تشدد، پر امن احتجاج پر کریک ڈاؤن پر تشویش ہے تاہم پاکستان نے اسرائیلی الزام مسترد کردیا تھا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار شدگان تحقیقاتی اداروں کے سامنے بلبل کی طرح بول رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کا حکم کس نے دیا تھا، گرفتار شدگان بتارہے ہیں کہ 9 مئی کے ہنگاموں کا حکم کس نے دیا، ان کے حق میں اسرائیل کا بیان بتارہا ہے ان کے پیچھے کون ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker