اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جا ئینگے

گلگت (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب رواں ماہ ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے چناؤ کیلئے 13 جولائی کو انتخابات کا انعقاد ہوگا، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری میں نا اہلی کے بعد قائد ایوان کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے اپوزیشن اور ہم خیال گروپ کے درمیان تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، وفاقی مشیر برائے گلگت بلتستان قمرالزمان کائرہ بھی اس ضمن میں ناکام ہوئے ہیں جبکہ تمام پارٹیوں میں ڈیڈ لاک بر قرار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker