اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ

لاہور(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے 95 ہزار کیوسک سے زائد پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور اور بہاولنگر سمیت پنجاب کے 7 اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گنڈا سنگھ والا میں سیلاب سے سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں جبکہ بستیاں پانی میں گھر گئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد اور اخراج 57 ہزار 380 کیوسک ہے جب کہ راوی اور چناب سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تلوار پوسٹ کے فلڈ ریلیف کیمپ اور گنڈا سنگھ والا بارڈر کا دورہ کیا، انہوں نے دریائے ستلج کے قریب میں موجود آبادیوں کے فوری انخلاء کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ لوگوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker