اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، صحت عامہ، سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔

دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہلک بیماریوں سے بچوں کو بچانا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا اولین ترجیح ہے، وسائل میں سب کی شمولیت کیلئے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائڈیشن کے ساتھ مل کر تعاون کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پولیو سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

دونوں شخصیات کے درمیان غذایت کی کمی، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاؤ کی لازمی خدمات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مائیکرو پے منٹ گیٹ وے، راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker