اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس)انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کرلیا۔ اسدعمر، عامر محمود کیانی، جمشید محبوب اور منیر احمد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کو پانچ مقدمات میں طلب کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ، سنگجانی اور تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے سابق جج راجہ جواد عباس حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کی تھی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان جمع کروانے پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کیا ہے۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں علی نواز اعوان کو بھی طلب کرلیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker