لاہور (آئی پی ایس)تنخواہوں میں اضافے اور لیو انکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے مطالبہ کے لئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
تنخواہوں میں اضافے اور لیوانکیشمینٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کا معاملہ ،سرکاری ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ احتجاج میں شرکت کے لیے سرکاری دفاتر سے ملازمین کی سول سیکرٹریٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
احتجاج کے باعث سول سیکرٹریٹ کے اطراف میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سول سیکرٹریٹ کے اطراف میں ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پنجاب کے سرکاری ملازمین نے وفاق کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں کم اضافہ کیا، سرکاری ملازمین سرکاری امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں مگرنظرانداز کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نےسرکاری ملازمین کا حق مارا، لیوانکیشمینٹ ہمارے بچوں کاحق ہے،مطالبہ کیا کہ لیوانکیشمینٹ کا نیا نوٹیفکیشن واپس لیاجائے۔