اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے زراعت و غذائی تخفظ پر قومی سیمینار میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان کے طور پر تقریب میں شرکت کریں گے۔
سیمینار میں وفاقی وزرا برائے خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، اطلاعات و نشریات، تمام صوبوں کے چیف سیکٹریز، زرعی ماہری اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔
گرین پاکستان اقدام کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز زرعی شعبے کی پائیدار ترقی اور اس کے معاشی فوائد سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سیمینار میں کارپوریٹ فارمنگ، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔
زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید زرعی مشینری، بیج، کھاد، مائیکرو نیوٹریئنٹس اور پیسٹی سائیڈ زکے استعمال پر گفتگو ہوگی۔وزیرِ اعظم سیمینار سے خطاب بھی کریں گے اور جدید زراعت و لائیوسٹاک کی نمائش کا دورہ بھی کریں گے۔