پاکستان

سندھ حکومت کا شری ہنگلاج یاتری بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی (آئی پی ایس) محکمہ اقلیتی امور سندھ نے شری ہنگلاج مندر کی یاترا کے لیے یاتری بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 15جولائی سے کیا جا رہا ہے۔

اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے سوامی نارائن مندر کراچی میں گرو نانک دربار کے لئے ترقیاتی اسکیم کے تحت ہال کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ یاترا بس سروس ان افراد کیلئے شروع کی جارہی ہے جو یاترا کے سفری اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران یاتریوں کو دوپہر کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ جو یاتری دوران یاترا وہاں ایک دو دن رہائش اختیار کرنا چاہے گا تو انہیں یہ سہولت بھی محکمہ فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یاترا کے لیے درخواست بذریعہ ضلعی پنچایت ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ کو بھیجی جائے گی کراچی میں پہلی یاتری بس 15 جولائی سے سوامی نارائن مندر سے روانہ ہو گی ۔

انہوں نے سوامی نارائن مندر میں غریب بچیوں کے لیے ہاسٹل بنانے کا بھی اعلان کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker