اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کے مقدمات :شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (آئی پی ایس) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے کیس کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ دہشت گردی کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ان کا ٹویٹ لیا ہے، تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوا اور عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں، عدالت نے 18 تاریخ دی اور پراسیکیوشن کو رپورٹ جمع کروانے کا کہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالا نظر آئے ہیں، پی ڈی ایم کوئی الیکٹورل الائنس نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے، ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker