اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارت کے پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب میں نچلے درجے کا سیلاب

اسلام آباد (آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم آئندہ دنوں میں دریائے سندھ کے بہاو میں کمی کا امکان ہے۔

اس و قت دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 4 لاکھ 24 ہزار کیوسک اور ذخیرہ 82 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ہمسائیہ ملک بھارت نے پھر پانی چھوڑ دیا ۔
جس سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک، ہیڈ خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 93 ہزار، ہیڈ قادر آباد پر 1 لاکھ 94 ہزار اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 33 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 53 ہزار جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار کیوسک ہے۔

کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 26 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گدو بیراج پر پانی کی آؐمد 1 لاکھ 887 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 44 ہزار کیوسک ہے جبکہ 29 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker