اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کاعلی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے عوام اور ریفائنری کے عملے کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

 

وزیراعظم آفس کی جانب سے اتوارکو جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو فوری اور موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں واقعہ علی پورچٹھہ کےعلاقے میں آئل ریفائننگ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی

 

، آئل چیمبر میں 25 ہزار لیٹر خام مال موجود تھا۔آتشزدگی کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔ فائرفائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker