تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو ، رواں ہفتے کیا صورتحال رہی؟

کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 2756 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 44207 رہی جس کی بلند ترین سطح 44511 اور کم ترین سطح 43404 رہی۔

اس کے علاوہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1 ارب 69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ہفتہ وار کاروبار 57 ارب روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 325 ارب روپے کے اضافے کیساتھ 6694 ارب روپے ہوگئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker