
لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا ءاشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ نو منتخب چیئرمین نے سری لنکا کے خلاف سیریز نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایشیاکپ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیاکپ جیتا تھا، انشااللہ اس بار بھی ایشیاکپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔ ٹیم کی فتوحات کا گراف مزید اوپر لے جانے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں مثبت کرکٹ کھیلیں، ہار کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں۔ گرین شرٹس کی جیت پر پوری قوم کو خوشی ملتی ہے، ہماری ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے۔