بین الاقوامی

طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کا اعلان

استنبول(آئی پی ایس) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو نیٹو ممبر شپ کا حقدار قراردیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ نے نیٹو کی ممبر شپ کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

تاہم رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن اقدامات کی واپسی کے لئے زور دیا ہے۔

اس موقع پر یوکرین کے صدر نے ترکیہ کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی داخلی خودمختاری، سلامتی، امن فارمولے، ہمارے ملک اور لوگوں کی حفاظت کو لے کر ترکیہ کی حمایت پر بہت شکر گزارہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker