اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے آج سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ ملاقات کر ینگے

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف سے آج سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنما دونوں ممالک کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے آج سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ خارجہ اگنازئیو کاسیس ملاقات کریں گے۔

پاکستان اورسوئٹزر لینڈ کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔قدرتی آفات،ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker