اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سانحہ9 مئی : پنجاب حکومت ہائی پروفائل کیسز میں رہاافرادکی ضمانت منسوخی کی اپیل دائرکریگی

لاہور (آئی پی ایس)نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات سے متعلقہ ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا ہونے والے افرادکی ضمانت منسوخی کیلئےاپیل دائر کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد کی ضمانت منسوخی کے لئےاپیل دائر کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے ملوث 171شرپسندوں کی شناخت نہ ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد مکمل کرنےکا حکم بھی جاری کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کیخلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے، پراسیکیوشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker