اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یونان کشتی حادثہ: متاثرین کی نشاندہی پر مزید 6 انسانی سمگلرز گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر لوگوں کو غیر قانونی طورپر بیرون ملک بھیجنے والے مزید 6 ایجنٹ گرفتار کر لئے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کھاریاں، ملکوال، جہلم، لاہور اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کئے گئے ایجنٹس میں اسلم، حسنین شاہ، صفدر،ارشد گجر،اشرف اورممتازحسین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طورپر یورپ بھجوانے کیلئے 25 سے 27 لاکھ روپے فی کس وصول کئےتھے اور ملزمان انسانی سمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker