
کراچی(آئی پی ایس) سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سےایشیا کپ کی تیاری کا موقع ملے گا،کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا ،مکی آرتھر پہلے سری لنکا کے بھی کوچ تھے ان سے اس کے بارے میں پوچھیں گے۔
کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے سوچا ہوا ہےکن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے،حج پرسب کیلئے دعا کی ہے، ہم ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں بھارت سے نہیں، ہمارا فوکس ایک ٹیم پرنہیں ہرٹیم کو ہرا ئیں گے توفا نل میں جا ئیں گے،جہاں بھی کرکٹ ہوگی ہم جاکرکھیلیں گے۔
پی سی بی میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس کا ہم نہیں سوچتے،پی سی بی میں تبدیلیا ہوتی رہتی ہیں،سلیکشن میں ن لوگوں کے آنے سے زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ مجھے نہیں معلوم کھلاڑی ذکا اشرف سے سفارش کرواتے ہیں، ابھی تو ذکا ءاشرف چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بنے ہیں ابھی جاکر ان سے ملیں گے۔
بابراعظم نے مزید کہا مجھے جولڑکے چاہیے ہوتے میں وہ مانگتا ہوں اور مجھے ملتے ہے، مورنی مورکل کو یہاں ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے وہ نہیں آسکے،سرفرازاحمد بطور وکٹ کیپر دورہ سری لنکا میں پہلی چوا ئس ہونگے،انہوں نے گزشتہ سیریز میں اچھی بیٹنگ کی،اگرنا ب کپتان پلا نگ الیون میں نہ بھی ہوتو مسئلہ نہیں ہے۔