اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غیر شرعی نکاح کیس :چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس)مقامی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرد ئیے۔

دورانِ عدت نکاح کے کیس میں شہری کی درخواست پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کے لئے نوٹس جاری کئے۔

شہری محمد حنیف کی کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دینے کے سول جج کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سیشن جج ایسٹ اعظم خان نے کی۔ وکیل راجا رضوان عباسی کے توسط سے نگرانی اپیل دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 13 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی شروع کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواستگزار محمد حنیف اسلامی اسکالر اور مفتی محمد سعید کے دوست ہیں۔مفتی محمد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح کرنے کا بیان دیا۔ عون چوہدری اور مفتی محمد سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سول جج نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کیخلاف شہری کی کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker