فن و فنکار

بھارتی میڈیا : حادثے کے بعد شاہ رخ کی ناک کی سرجری کی تردید

ممبئی (آئی پی ایس) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ امریکا میں دوران شوٹنگ حادثہ پیش آنے کے بعد ناک کی سرجری کی تردید کی گئی ہے ۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیارپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شاہ رخ اب امریکا سے واپس بھارت آچکے ہیں اور انہیں ناک پر پٹی باندھے دیکھا گیا ہے۔

خبریں سامنے آنے کے بعد شاہ رخ اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس حادثے سے متعلق کسی قسم کا آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم اب بھارتی میڈیا نے ہی شاہ رخ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی ناک کی سرجری کی تردید کردی ہے۔

حادثے کے بعد بھارتی میڈیا پر شاہ رخ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں امریکاسے واپسی پر ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر شاہ رخ کی ناک پر پٹی بھی نہیں دیکھی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker