اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کراچی:سٹریٹ لائٹ بند ہونے سےموٹرسائیکل گڑھے میں جاگری،ایک شخص جاں بحق

کراچی (آئی پی ایس)کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب موٹرسائیکل گڑھے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ اور ایک بچی زخمی ہوگئیں ۔

کلفٹن کے علاقے میں عبداللہ شاہ غازی مزار قائد اعظم چورنگی کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب سٹریٹ لائٹ گل ہونے کے باعث موٹرسائیکل سوار گڑھے میں جا گرا۔

جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جب کہ اس کی اہلیہ اور ایک بچی زخمی ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والے کی لاش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ ابرا ہیم ولد ایوب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون 50 سالہ فرحانہ زوجہ ابرہیم اور 3 سالہ بچی ارحا دختر ایوب کے ناموں سے شناخت کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker