بین الاقوامی

ہانگ کانگ اب پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے،چیف ایگز یکٹو ہا نگ کا نگ

ہانگ کانگ اب پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے،چیف ایگز یکٹو ہا نگ کا نگ

ٹیلنٹ ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے، جان لی

بیجنگ ()
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہانگ کانگ اب پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہے، اور ہانگ کانگ "ایکسپریس شپ” پر سوار ہونے کے لئے غیر ملکی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے. یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 26 ویں سالگرہ منائی گئی ہے. اس مو قع پر
جان لی نے کہا کہ انہوں نے ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے ٹیلنٹ اور انٹرپرائزز پر نمایاں توجہ مرکوز کی ہے۔ ٹیلنٹ ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے اور ٹیلنٹ کے ساتھ ہی ترقی کی محرک قوت بن سکتی ہے۔ انٹرپرائزز نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کریں گے بلکہ مجموعی ملکی پیداوار میں بھی اضافہ کریں گے۔ عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لئے ، ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت نے گزشتہ سال ایک نیا اقدام متعارف کرایا ۔ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں 80 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 49 ہزار کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker