
امر یکہ نے چین کے خلاف غلط اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی سفارتکار
امر یکہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے، وانگ ای
بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر وانگ ای نے امریکہ اور چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جیکب لیو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ تعلقات کو درپیش مشکلات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکی فریق نے چین کے بارے میں چین کے تاثرات اور موقف کو غلط سمجھا ہے اور اسی سوچ کے ساتھ چین کے خلاف غلط اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ جبکہ امریکہ کے حوالے سے چین نے اپنی پالیسی میں تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھا ہے او ر چین ہمیشہ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ چین کے ترقی کے جائز حق کا دل سے احترام کرے، ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے، چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیادوں کی حفاظت کرے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بالی میں طے پانے والے اتفاق رائے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ نافذ کرے، چین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا احترام کرے۔
جیکب لیو اور دیگر نے کہا کہ امریکہ اور چین کا ایک دوسرے پر انحصار ہے اور "ڈی کپلنگ” ممکن نہیں ہے۔ امریکہ-چین تعلقات کی قومی کمیٹی دونوں فریقوں کے درمیان واضح بات چیت اور تبادلوں کو فروغ دینے اور امریکہ-چین تعلقات کی ترقی کو مثبت سمت میں فروغ دینے کے لیے پرعزم رہے گی۔