
اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے طے پا جانے کی امید پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1015 پوائنٹس اضافے سے 41,080 پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ معاشی تجزیہ نگار عبدالرحما ن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حصص بازار آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاجانےکی امید پر مثبت ہے، معاہدہ ہونے سے معیشت پر توجہ دینےکا وقت میسر آئےگا۔