اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار

لاہور (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں کیمپ جیل لاہور سے گرفتار کرکے لے گئی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے انہیں مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے پرویز الٰہی ضلع کچہری میں پیش کرکے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکشن کے نئے کیس میں گرفتار کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker