اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہریار آفریدی کے ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنماء کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی،عدالت نے شہریار آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ساتھ ہی 10 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے سماعت کی، شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 جولائی کو ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker