پاکستاناہم خبریںتازہ ترین

حکومت نے215 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیا ،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے215 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جب کارخانے بند ہوں گے لوگ بے روزگارہونگے۔

مہنگائی ہوگی تو 10کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیا ہوا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل، ایئرپورٹ، ہائی ویز لیز پردینا انویسمنٹ نہیں قومی اثاثے گروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

عوام سڑکوں کی بجائے بیلٹ باکس کیطرف جانا چاہتی ہے۔وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے پھانسی دینے کا کہتا ہے، قحط زدہ بجٹ کے دوران وزیراعظم اور پارٹی سربراہان موجود نہیں تھے،عوام کا مینڈیٹ نہیں ڈیٹ آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں،13 جماعتوں کی 14 مہینے کی انٹرنشپ ناکام ہوگئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ دبئی میں سیاسی کچھڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تیل دیکھے تیل کی دھار دیکھے، دو تہائی کے بغیر قانون بنا رہے ہیں،سپریم کورٹ کو نہیں مان رہے، بوٹ پالشیے اور مالیشے عوام میں بے نقاب ہو گئے ہیں،الیکشن ہرصورت ہو کر رہیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker