اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان

اسلا م آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا تھا 30 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان 30 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔پچیس جون کو بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہو چکی ہیں اوربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر 30 جون تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ان علاقوں کے علاوہ میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جب کہ بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 29 جون کو بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ڑوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، پاکپتن، اوکاڑہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر سکھر اور جیکب آباد میں 28 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھرلاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ،سبزہ زار، شاد باغ، وارث روڈ، سمن آباد، واپڈا ٹاؤن میں بجلی بند ہو گئی۔

ٹھوکر نیاز بیگ، باغبانپورہ، ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے۔بارش کے باعث علاقہ مکینوں نے جنرل ہسپتال کی دیوار گرا دی، ایم ایس کاکہناہے کہ دیوار گرنے سے آبادی کا پانی ہسپتال میں داخل ہو گیا، ایم ایس کاکہناہے کہ دیوار گرانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ،پنجاب،خیبرپختونخوااورآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی، جڑواں شہروں میں 62 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے راجہ بازاربوہڑ بازار، موتی بازار، جامع مسجد روڈتالاب کامنظر پیش کرنے لگا، دکانوں میں پانی بھر گیا۔

تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، لاہورمیں سب سے زیادہ بارش 165 ملی میٹر پانی والا تالاب کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker