اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیرخارجہ کا پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر اظہا ر افسوس

دبئی(آئی پی ایس) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ،آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں زخمی افراد کا بہترعلاج معالجہ یقینی بنیایا جائے،انہوں نے کہا بارش کے دوران شہری سفرسے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔پی پی پی چیئرمین نے رتن پور، پنچ پیر، چانگوالی، پسرور اور منڈیالہ گاؤں میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker