ممبئی(آئی پی ایس) بالی وڈ کی پسندیدہ میاں بیوی کی جوڑیوں میں سے ایک کترینہ کیف اور وکی کوشل سے متعلق حال ہی میں اداکار شارب ہاشمی نے انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو د ئیے گئے انٹرویو میں شارب ہاشمی نے بتایا کہ کترینہ کیف کی ایک فلم کیلئےوکی کوشل کا آڈیشن کیا گیا تھا، بعدازاں ڈائریکٹر سمیت دیگر ممبران نے فیصلہ کیا کہ یہ کردار وکی کیلئے موزوں نہیں۔
شارب ہاشمی کے مطابق بعدازاں وکی کی جگہ انہیں یہ کردار پیش کیا گیا جسے انہوں نے قبول کرلیا۔یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونیوالی جب تک ہے جان تھی جس میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور فلم جب تک ہے جان کے دیگر کرداروں میں آنجہانی رشی کپور اور ان کی اہلیہ نیتو سنگھ کپور بھی تھیں۔