کھیل

نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی،1 ملین ڈالر جرمانے کا امکان

ریوڈی جنیرو (آئی پی ایس)برازیلین فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی کے باعث روک دی گئی۔آفیشلز کا کہنا ہے کہ ریوڈی جنیرو کے کوسٹل ٹاون میں نیمار کے گھر کی تعمیر کے دوران کئی ماحولیاتی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

جس کی وجہ سے نہ صرف وہاں پر تعمیراتی کام رکوادیا گیا بلکہ فٹبالر پر ایک ملین ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔حکام کے مطابق جب وہ تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد نیمار ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، جس پر انہیں حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker