اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کی گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی،شہریوں سے فراڈ کرنیوالا 4رکنی گینگ گرفتار

گوجرانوا لہ (آئی پی ایس) کوریئر سروس کے نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجوانے اور پھر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھےکا نشان لے کر بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانےکا نیا فراڈ سامنے آ گیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالا سائبر کرائم ونگ نے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، 4 رکنی گروہ میں بینک منیجر بھی شامل ہے، ملزمان سیکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کر چکے ہیں۔

گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہےجبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف5 مقدمات درج کر لئے ہیں، متاثرہ شہریوں کی شکایات ملنے پر مزید مقدمات درج کئے جائیں گے۔ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے گروہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھےکا نشان لے لیتے تھے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈر شہریوں کے زیر استعمال سم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سم کارڈ حاصل کر لیتے تھے۔ تفتیشی افسر کا بتانا ہے کہ ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے ساری معلومات بینک منیجر کے ذریعے پہلے سے موجود ہوتی تھیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker