اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بنوں: شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

بنوں (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میرا خیل کی حدود میں شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ،بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 11 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ ضیاء الرحمان نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینکے۔ایک دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس، زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں ۔

پولیس زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔متاثرہ خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں۔ اہل علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر تمام تر شواہد ا کھٹے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker