اسلام آباد(آئی پی ایس)محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے گرج چمک کیساتھ پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز آندھی کسیاتھ بارشیں ہونگی۔ آج ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
اس کے علاوہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہاراور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورمرطوب رہےگا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اورکوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورمرطوب رہے گا۔
اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔