
تربت (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع تربت میں کمشنری روڈ پر پارک کے قریب خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں۔
ڈی سی کیچ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کرنے والی خاتون تھی، دھماکاکمشنری روڈ پر پارک کے قریب ہوا، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی سی کیچ بشیراحمد کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا۔ دوسری جانب پشاورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،بم ڈسپوزل یونٹ نے متنی میں دس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقہ متنی میں برساتی نالے کے قریب پریشرککر میں بم نصب کیا گیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ موقع پرپہنچ گیا۔ اورواٹربلاسٹ سے ککرمیں نصب دس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا ۔ملزموں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔





