
کنیبرا(آئی پی ایس) سابق آسٹر یلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہاانہیں برینڈن میک کولم سے قبل انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پیشکش ہوئی تھی ۔
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر رکی پونٹنگ نے پیشکش سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کیلئے دور نہیں رہ سکتا ۔ اس وجہ سے آسٹریلوی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابرٹ کی نے مجھے فون کئے، میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں فل وقت کیلئے کوچ بننے کیلئے تیار نہیں، میں نے اس حوالے سے برینڈن سے بھی بات چیت کی تھی۔





