بین الاقوامی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 4کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (آئی پی ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کی تذلیل اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

قابض فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انسانیت سے عاری اور تشدد کرنے کے عادی فوجی اہلکاروں نے بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید ہوگئے۔

ستم بالائے ستم یہ کہ لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے مقامی پولیس کے حوالے کردیں۔شہداء کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی۔

اہل محلہ اور علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی فوج کے کیمپ کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا ہےکہ نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔ رواں ماہ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہد ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker