کھیل

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط : ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( آئی پی ایس) وزارت دفتر خارجہ زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ رپورٹ کے مطابق زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔بورڈ نے چند روز قبل تمام شریک ممالک کو ڈرافٹ شیڈول جاری کرنے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ یکطرفہ طور پر فکسچر لسٹ کی منظوری نہیں دے سکتے اور فیصلہ بالآخر ان کی حکومت سے ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ سیاست کو کھیلوں کیساتھ نہیں ملانا چاہیے، بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے، میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق آئندہ آ نیوالے دنوں میں اپنی شرکت کے حوالے سے جلد اعلان کرینگے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی ورچوئل میٹنگ کیلئے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے، جو 4 جولائی کو شیڈول ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker