کھیل

ایشز سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں مزید باؤلنگ کیلئے تیار ہوں : روٹ

لندن ( آئی پی ایس) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جوئے روٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں ضرورت پڑی تو دوسرے ٹیسٹ میں مزید باؤلنگ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

روٹ نے ایجبسٹن میں کھیلے گئے آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں 15 اوورز کرائے تھے۔انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوتا ہے جب آپ کو اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے اور میں ٹیسٹ وکٹیں لینے کے موقع کیلئے ہمیشہ تیار ہوں۔

روٹ انگلینڈ کی جانب سے 11,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دو کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے اپنے باؤلنگ کیرئیر کے دوران 55 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی انگلی کی انجری کا شکار ہیں جس پر کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ معین فٹ ہونے کی صورت میں دوسرے ٹیسٹ میں کھیلیں گے اور اگر وہ فٹ نہیں ہوئے تو انگلینڈ ول جیکس، ریحان احمد یا لیام ڈاسن پر غور کر سکتا ہے۔

جبکہ دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ معین کو ٹیم میں ایک اضافی سیمر کیساتھ تبدیل کیا جائے اور روٹ کو باؤلنگ کی مزید ذمہ داری دی جائے۔سابق کپتان روٹ نے اس حوالے سے کہا کہ معین بالکل ٹھیک ہو جائے گا، مجھے یقین ہے کہ وہ ٹھیک ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker