اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلڈر سے بھتہ لینے پر 3 ایس بی سی اے افسران گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (آئی پی ایس )پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ایس بی سی اے کے 3 افسران کو مقامی بلڈر سے مبینہ طور پر بھتہ مانگنے ، بھتہ لینے اور پراجیکٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر کے دہشت گردی ، بھتہ مانگنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم ، بلڈنگ انسپکٹر ظفر سپاری اور بلڈنگ انسپکٹر امین کو گرفتار کر لیا۔

پریڈی پولیس نے مدعی بلال نجیب ولد احسن نجیب کی درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 4 افسران کے خلاف بھتہ طلب کرنے کی دفعات 384 ، 385 ، 427 / 34 پاکستان پینل کورٹ اور دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کے تحت مقدمہ الزام نمبر 488/2023 درج کر کے سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم ، بلڈنگ انسپکٹر ظفر سپاری بلڈنگ انسپکٹر امین کو گرفتار کر لیا۔

مدعی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ میں کلفٹن کے علاقے میں رہائش پذیر ہوں اور بطور پراجیکٹ منیجر پرائیوٹ ملازمت کرتا ہوں۔

بلال نجیب کے مطابق 22 جون 2023 کو اپنے پراجیکٹ پلاٹ نمبر PR/15/2 ایم اے جناح روڈ کراچی پر اپنی لیبر کے ہمراہ موجود تھا کہ تقریبا دن ساڑھے گیارہ بجے 3 اشخاص آئے جنہوں نے اپنا نام محمد امین سینئر بلڈنگ انسپکٹر ، ظفر اقبال سینیئر بلڈنگ انسپکٹر اور سید عمیر کریم سینئر بلڈنگ انسپکٹر آئے اور بتایا کہ وہ SBCA کے ملازمان ہیں اور آپ کی بلڈنگ کو چیک کرنے آئے ہیں۔

بلال نجیب نے کہا کہ میں نے پراجیکٹ کے کاغذات چیک کروائے تو ملزمان نے مجھے کہا کہ سید اویس حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے بھیجا ہے اور 40 لاکھ روپے بھتہ ہمیں دیں نہیں تو آپ کے پراجیکٹ کو توڑ پھوڑ کریںگے۔

مدعی نے بتایا کہ پراجیکٹ کے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنے آفس بوٹ بیسن فون کر کے سلیمان رائیڈر سے 5 لاکھ روپے منگوائے ، پانچ لاکھ روپے محمد امین کو د ئیے اور کہا کہ بقیہ رقم 35 لاکھ روپے کا میں بندوبست کرتا ہوں جس پر وہ اشخاص وہاں سے چلے گئے اس کے بعد میں نے پلاٹ کے مالک سلیم گوڈیل سے بات کی تو انہوں نے کہا ایس بی سی اے کو کس چیز کا بھتہ دیں۔

بلال نجیب کے مطابق اس دوران مسلسل فون کر کے مذکورہ بالا اشخاص بھتہ مانگتے رہے کچھ دیر ہوئی تو بھتہ خور اپنی لیبر کے ہمراہ پروجیکٹ کو توڑ پھوڑ کے لیے پہنچ گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی جس سے میرے پروجیکٹ کا 15 سے 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

مدعی کے مطابق میں اپنے پراجیکٹ پر پہنچا اور انہیں منع کیا جس پر وہ جاتے ہوئے بول گئے کہ رقم نہیں دی تو پی وی سی کینسل کروا کر آپکا پروجیکٹ بیسمنٹ سے توڑ پھوڑ شروع کرینگے جس پر پروجیکٹ کے مالک سے صلاح و مشورے کے بعد پریڈی تھانے جا کر مقدمہ ندرج کرانے گیا۔

مقدمے میں محمد امین ، ظفر اقبال ، سید عمیر کریم ، ضیا کالا بلڈنگ انسپکٹر اور سید اویس حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جن کے پاس اضافی چارج سینٹرل کا ہے ، کے خلاف بھتہ لینے ، مانگنے اور پروجیکٹ کو نقصان کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker