اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیرون ملک بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی گرفتاری کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر نیوالے افراد کو گرفتار کیا جائیگا۔

اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکاؤنٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سےگرفتار کرکے لانے کیلئےانٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئےجائیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائیگا جبکہ عادل راجہ کی گرفتاری کیلئے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنےکی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker