
اسلام آباد(آئی پی ایس )زونل کمانڈر ڈی آئی جی محمد سلیم کی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑ کے احکامات کے مطابق روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ سیکٹر ایم فور ون نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا۔ انچارج روڈ سیفٹی اویرنس یونٹ محمد عثمان شبیر نے روڈ سیفٹی اویرنس پر لیکچر دیا۔ سیشن میں موٹروے پولیس کے افسران ، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،انتظامی افسران اور سول و سیکورٹی سٹاف نے شرکت کی ۔ موٹروے پولیس نے شرکا کو موٹروے کے اصول و ضوابط بارے آگاہ کیا۔ ٹریفک اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہوکر ہی ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ موٹروے پولیس دستیاب وسائل میں روڈ یوزرز کی بروقت مدد کے ساتھ ساتھ روڈ پر بہتر ٹریفک ڈسپلن کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں آگاہی کے لیے بریفننگ سیشن بھی جاری ہیں ۔





