اسلام آباد( آئی پی ایس )وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرنے پاکستان کیلئے اچھی خبر سنا دی ۔ انہوں
نے کہا ہے کہ چینی کمپنی پاکستان میں ساڑھے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال کے دوران سی پیک پر کام نہیں ہوا، نیوکلیئرپلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔
شہباز شریف کی قیادت میں بجلی سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوا،ا نہوں نے کہا کہ سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے، متبادل ذرائع ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ بجلی کی مزید پیداوار اور استحکام کیلئے کام کررہے ہیں،چینی سرمایہ کاری سے نیوکلیئر کے شعبے کوفروغ حاصل ہوگا۔
تھرکے کوئلے سے 2ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرکے سسٹم میں شامل کی ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بہت سے بجلی کے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا۔